ضلعی انتظامیہ نے 187دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے41افراد کوگرفتارکرلیا

ضلعی انتظامیہ نے 187دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے41افراد کوگرفتارکرلیا
ضلعی انتظامیہ نے 187دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے41افراد کوگرفتارکرلیا۔پیر کے روزڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیںضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن صدر، سب ڈویژن سریاب اور سب ڈویژن کچلاک میں گوشت فروشوں، تندوروں اور دیگر دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران 187 دکانوں کا معائنہ کیا گیاجس کے دوران 41 افراد کو گرفتار کیا گیاجن میں سے 33 افراد کو جیل منتقل کیا گیااس دوران متعدد دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ کارروائیوں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسن کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے کی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور عوامی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.