امریکہ کے ساتھ معاہدہ کے وقت سپریم لیڈر کے تحفظات اور قومی مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا: ایرانی صدر

امریکہ کے ساتھ معاہدہ کے وقت سپریم لیڈر کے تحفظات اور قومی مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا: ایرانی صدر
تہران(بی بی سی)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تہران کی آمادگی کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران ہونے والے کسی بھی معاہدے کی پاسداری کرے گا۔‘ ایرانی صدارتی ویب سائٹ پر 11 مئی کو جاری بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’ایران کو چاہیے کہ میدانِ جنگ میں مسلح افواج کی حاصل کردہ کامیابی کو سفارت کاری کے ذریعے مکمل کرے۔‘ پزشکیان نے سینئر پولیس کمانڈرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’ملک کے سامنے تین راستے موجود ہیں جن میں پہلا وقار کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہونا اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا، دوسرا جنگ اور امن کے درمیان کی صورتحال برقرار رکھنا اور تیسرا جنگ اور مذاکرات دونوں کو بیک وقت جاری رکھنا۔‘ انھوں نے واضح کیا کہ پہلا آپشن ایران کے لیے سب سے بہتر ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ’امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدہ کرتے وقت سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے تحفظات اور ایران کے قومی مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ایسا کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو ایران اس کی مکمل پابندی کرے گا۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.