چینی اور امریکی صدورعالمی امن و ترقی سے متعلق اہم اُمور پر بات کریں گے: چینی وزارتِ خارجہ

چینی اور امریکی صدورعالمی امن و ترقی سے متعلق اہم اُمور پر بات کریں گے: چینی وزارتِ خارجہ
بیجنگ(بی بی سی)چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کے چین کے دورے اور اس ایجنڈے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ پیر کو چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شی صدر ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکہ کو برابری، احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کے تحت تعاون کو وسعت دینے اور اختلافات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو بدلتی ہوئی اور غیر مستحکم دنیا میں مزید استحکام اور یقین فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل چین نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب سے ایران جنگ اور تجارتی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.