واشنگٹن (بی بی سی)میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکہ کو افزودہ یورینیم کا ذخیرہ نکالنے کی اجازت دینے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام لگایا ہے۔
انھوں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایران ’کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔‘
دوسری جانب ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ایران کی تجویز میں افزودہ جوہری مواد باہر لے جانے کو قبول کرنے جیسی کوئی بات شامل نہیں۔‘
اس سے قبل ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا تھا کہ ایران جنگ ’جلد ہی ختم ہو جائے گی۔‘
تاہم اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ’ختم کیے بغیر‘ جنگ کو ختم شدہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘
سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’اب بھی بھی افزودگی کی ایسی تنصیبات موجود ہیں جنھیں ختم کیا جانا ضروری ہے۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].