واشنگٹن(بی بی سی)امریکی انتظامیہ نے ’چین کو تیل کی ترسیل میں ایران کی مدد‘ کے الزام میں تین افراد اور نو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی عربی کے مطابق سوموار کے روز جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم چار، چار کمپنیاں شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نویں کمپنی عمان میں قائم ہے۔
امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے یہ اقدام جمعے کے روز کیے گئے اُس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں اُن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جنھوں نے ’ایران کو اسلحہ اور وہ پرزے خریدنے میں مدد دی جو ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات متوقع ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ’وزارتِ خزانہ ایرانی حکومت کے اُن مالی نیٹ ورکس سے روابط منقطع کرتی رہے گی جنھیں وہ دہشت گرد کارروائیاں انجام دینے اور عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].