گورنر بلوچستان نے مختلف شخصیات کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا

گورنر بلوچستان نے مختلف شخصیات کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا
گورنر ہائوس کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے صدارتی ایوارڈز کی تقسیم سے متعلق ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی صوبے کی مختلف شخصیات کو صدارتی سول اعزازات ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، صوبائی وزیر میر علی مدد جتک،پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، برکت علی رند، ایم پی اے کلثوم نواز بلوچ پرنسپل سیکرٹری گورنر بلوچستان ناصر خان دوتانی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.