صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ غلام فاروق میموریل ہسپتال، بلیدہ کو فعال بنانا صحت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے، جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجے کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بلیدہ میں صحت کے شعبے کی بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی توسیع موجودہ حکومت کے عوام دوست وژن اور فلاحی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ غلام فاروق میموریل ہسپتال کی فعالیت سے نہ صرف بلیدہ بلکہ گردونواح کے علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوں گے، جبکہ صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر ہونے سے مقامی سطح پر مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، طبی عملے کی دستیابی اور جدید طبی آلات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].