ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی سے قبائلی عمائدین ودیگر کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال

ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی سے قبائلی عمائدین ودیگر کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاس کوئٹہ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین، قبائلی عمائدین اور وفود نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، عوامی مشکلات، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفود نے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.