بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گوادر کے سرحدی علاقے کنٹانی ہور میں کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے نہتے مزدوروں کے جاری قتل عام اور زخمی ہونے والے کے واقعے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے غریب عوام پہلے ہی بے روزگاری، غربت اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں سرحدی علاقوں میں محنت مزدوری کرنے والے افراد کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات عوام میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں سرحدی تجارت اور مزدوری ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا واحد ذریعہ ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ تحمل، ذمہ داری اور انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ اپنے اہل خانہ کے لیے رزق کمانے کی غرض سے دور دراز علاقوں میں سخت حالات میں محنت کرتا ہے، اس لیے ایسے واقعات کی روک تھام حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔غلام نبی مری نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اس واقعے میں ملوث زمہ داوروں سزا اور کیفر کردار تک پہنچایا جاے ۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کا بھی مطالبہ کیا۔ بلوچستان کے عوام کو باعزت روزگار، تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور ایسے حساس معاملات کو سنجیدگی اور تدبر سے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام میں احساس محرومی مزید نہ بڑھے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].