وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ اہمیت کا حامل،وفاقی حکومت قومی دفاع، علاقائی استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے،جمال شاہ کاکڑ

وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ اہمیت کا حامل،وفاقی حکومت قومی دفاع، علاقائی استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی دفاع، علاقائی استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے،معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی اور بھارتی اشتعال انگیزی کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ مقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان نہ صرف صوبے کی اسٹریٹجک اہمیت کا اعتراف ہے بلکہ یہ اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے کہ وفاقی حکومت قومی دفاع، علاقائی استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قربانیاں اور ملک کے دفاع میں کردار پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔کوئٹہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی اور بھارتی اشتعال انگیزی کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ مقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، جو پاکستان کی سفارتی اور دفاعی حکمت عملی کی کامیابی کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے آپریشن غضب الحق کے تسلسل کے عزم کا اعادہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق ملک کی سلامتی کے لیے جاری اقدامات قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی تعاون کے متقاضی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے بلکہ نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر اپنا کردار بھی مثر انداز میں ادا کر رہا ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج جیسے اداروں میں غیر ملکی زیر تربیت افسران کی موجودگی پاکستان کی بڑھتی ہوئی عسکری سفارت کاری اور بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے، جو خطے میں امن و تعاون کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اور تمام ادارے مل کر قومی سلامتی، ترقی اور استحکام کے ایجنڈے کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.