ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبہ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو درپیش نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی: میر سلیم کھوسہ

ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبہ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو درپیش نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی: میر سلیم کھوسہ
کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبہ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو درپیش نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی اس اہم منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر نصیرآباد زون محمد بشیر ناصر چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ دوتانی سمیت دیگر متعلقہ حکام اور کنسلٹنٹس نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران کنسلٹنٹ کی جانب سے منصوبے کی موجودہ پیش رفت تکنیکی امور اور مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے منصوبے کو درپیش تکنیکی مسائل اور سائٹ پر موجود رکاوٹوں سے اجلاس کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیح تمام تکنیکی اور عملی مسائل کو جلد از جلد دور کرنا ہے تاکہ منصوبے کو بہترین معیار اور مطلوبہ تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار کے عوام کے لیے اس نوعیت کا منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے اور ایسے بڑے ترقیاتی منصوبے بار بار نہیں آتے لہٰذا اس کی منصوبہ بندی تعمیر اور تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ڈراپ پوائنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی شہر سے مو?¿ثر اور تیز رفتار نکاسی ممکن ہو سکے اور شہریوں کو بارشوں کے دوران درپیش مشکلات سے نجات ملے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ منصوبے کے فیز ون اور فیز ٹو کی تکمیل سے ڈیرہ اللہ یار میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوگی جس سے شہریوں کو ایک بڑی سہولت میسر آئے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکنیکی جانچ پڑتال کے لیے ایک خصوصی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دی جائےجو منصوبے کے تمام پہلووں ڈیزائن ڈراپ پوائنٹس اور تعمیراتی مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لے اور جہاں بہتری کی گنجائش ہو وہاں فوری اقدامات تجویز کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیرہ اللہ یار ڈرینیج منصوبے کو تمام تکنیکی تقاضوں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو اس میگا منصوبے کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.