صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کلی عمر میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کلی عمر میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کلی عمر میں واٹر سپلائی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں پارٹی کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑنے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صاف پینے کے پانی کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلی عمر کے عوام طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کے مسئلے سے دوچار تھے، جس کے حل کے لیے یہ واٹر سپلائی اسکیم ان کی ترجیحات میں شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں تاکہ عوام کو تعلیم، صحت، سڑکوں اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.