کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے قائم مقام صدر ایڈووکیٹ خورشید خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نام نہاد "فارم سینتالیس" حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے باعث عوام گونا گوں مسائل کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حکمرانوں کے پاس خودمختار اور ٹھوس معاشی فیصلے کرنے کی صلاحیت موجود نہیں، جس کی وجہ سے ملک سنگین معاشی و اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔خورشید کاکڑ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیے جانے والے فیصلوں نے عام پاکستانی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور عوام کا معاشی طور پر "استحصال" کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش اور بنیادی ضروریات زندگی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، جبکہ بیروزگاری میں اضافے نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع مزید محدود کر دیے ہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].