الیکشن کمیشن نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرلیا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ / کنوینر حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے آج حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں شائع کر دی گئی ہیں، جن میں ٹان میونسپل کارپوریشنز زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو کی شہری یونین کونسلز اور وارڈز شامل ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر 222 شہری یونین کونسلز اور 750 وارڈز ہیں۔ مزید برآں , ٹان میونسپل کارپوریشن تکتو میں 59 شہری یونین کونسلز اور 204 وارڈز، زرغون میں 60 شہری یونین کونسلز اور 199 وارڈز، چلتن میں 54 شہری یونین کونسلز اور 180 وارڈز جبکہ سریاب میں 49 شہری یونین کونسلز اور 167 وارڈز شامل ہیں۔ حلقہ بندیاں تمام قانونی تقاضوں اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کی گئی ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد منصفانہ، مثر اور آئینی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].