بی ایچ سی سی کا ایم ایس ڈی ایس کا2روزہ ٹریننگ مکمل، صحت سہولیات کے معیار میں بہتری پر زور

بی ایچ سی سی کا ایم ایس ڈی ایس کا2روزہ ٹریننگ مکمل، صحت سہولیات کے معیار میں بہتری پر زور
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام کم از کم سروس ڈیلیوری اسٹینڈرڈز (MSDS) سے متعلق تربیتی پروگرام کا دوسرا روز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر صوبے کے مختلف پروویژنلی رجسٹرڈ سنگل اسپیشلٹی سرکاری اسپتالوں کے صحت فراہم کنندگان کے لیے آکیوپیشنل سیفٹی انڈیکیٹرز پر اورینٹیشن سیشن بھی منعقد کیا گیا۔تربیتی پروگرام کا مقصد صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا، مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور بلوچستان میں قائم صحت کے اداروں کو بی ایچ سی سی کے ریگولیٹری معیار کے مطابق لانا ہے۔بی ایچ سی سی کے مطابق یہ استعداد کار بڑھانے کا پروگرام ان اداروں کے لیے لازمی شرط ہے جو عارضی رجسٹریشن سے مستقل رجسٹریشن اور ریگولر لائسنس کے حصول کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں۔ یہ عمل کمیشن کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ صوبے میں صحت کے معیار کی بہتری، کلینیکل گورننس کے فروغ اور محفوظ طبی ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.