بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزئی رہنما و سابق ایم پی واجہ ثناء بلوچ نے گوادر یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رزاق صابر اور ڈاکٹر منظور بلوچ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہون نے کہاڈاکٹر رزاق صابر اور ڈاکٹر منظور بلوچ بلوچستان کے اُن قیمتی علمی و سماجی اثاثوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم، شعور اور سماجی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں نہایت تشویشناک اور افسوسناک ہیں۔ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور غیر یقینی صورتحال خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ہم ریاستی اور غیر ریاستی تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نہتے شہریوں، خواتین، بچوں، اساتذہ، سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان، تاجروں اور عام لوگوں کو ہر قسم کے تصادم اور کارروائیوں سے محفوظ رکھا جائے۔ بحثیت ایک سیاسی کارکن کے ھم اپیل کرتے ہیں کہ انسانی اقدار کا احترام یقینی بنایا جائے اور اس تنازعے کا حل طاقت کے بجائے سیاسی اور جمہوری ذرائع سے تلاش کیا جائے۔ہم دعاگو ہیں کہ ڈاکٹر رزاق صابر اور ڈاکٹر منظور بلوچ جلد اور بحفاظت اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس لوٹ آئیں۔اس موقع پر واجہ ثناء بلوچ کے ہمراہ بی این پی کوئٹہ کے سینئر رہنما ثناء مسرور بلوچ بی این پی کے مرکزی میر نصیب قمبرانی اور حافظ نجیب اللہ تھے.
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].