Politics
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ میر حمزہ زہری کی زیر صدارت13ویں لوکل کونسل و فاننس کمیشن
The Baaghwan
November 28, 2025 at 09:54 AM
1 views
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ میر حمزہ زہری کی زیر صدارت13ویں لوکل کونسل و فاننس کمیشن
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ میر حمزہ زہری کے زیر صدارت13ویں لوکل کونسل و فاننس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی مضبوطی ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کیاکثر مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو سکتے ہیں ہم اسے مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اس موقع پر وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی آمدن میں بھی اضافہ کرے تاکہ کچھ حد تک مالیاتی خودمختیاری حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی جلد از جلد خریداری یقینی بنائی جائے تاکہ ہنگامی حالات میں مثر رسپانس اور مسائل سے نمٹنے کے مشینری کا ہونا اشد ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو دیے جانے والے گرانٹس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے صوبائی حکومت لوکل اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی کیونکہ مقامی حکومتوں کا فعال ہونا ہی عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہے۔
Comments 0