Politics

نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردی، وزیراعظم شہباز شریف

The Baaghwan
The Baaghwan
December 06, 2025 at 03:18 PM 8 views
نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردی، وزیراعظم شہباز شریف
‏وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا، ترقی کا سفر شروع ہوچکا، اب خوشحالی کا انقلاب آئے گا، مریم نواز پنجاب کی ترقی میں نیا باب رقم کر رہی ہیں، ان کی خدمات کو کوئی بھی نہیں چھپا سکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں تقریب میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو سفر کی جدید سہولیات ملیں گی، ضمنی الیکشن کا نتیجہ دن رات محنت، کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسموگ میں کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی ملی۔

Comments 0

Login to post a comment.