Politics

بجلی بندرہنے کی اطلاع

The Baaghwan
The Baaghwan
December 04, 2025 at 10:13 AM 31 views
بجلی بندرہنے کی اطلاع
کوئٹہ:04دسمبر2025۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن میں نصب برقی تنصیبات کی فوری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 6دسمبر(بروزہفتہ) صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک سٹی گرڈکے 11Kvفیڈرزکو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ جس میں 11kvسورج گنج بازار، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، شہبازٹاون،مالک،عالم خان، ایف سی ہسپتال، کیسکو، ایم ای ایس، مارک فیکٹری،کسٹم اور پی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، نواں کلی، کینٹ، اسٹیڈیم،کوئٹہ کمرشل، جناح ٹاون، جی اوآرکالونی، جناح روڈ اور بی اے مال فیڈرز شامل ہیں۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

Comments

Comments are locked

Comments have been disabled for this article.