Politics

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے وعدے کے مطابق وزیر مملکت کا قلمدان دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔

The Baaghwan
The Baaghwan
December 06, 2025 at 03:29 PM 17 views
بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے وعدے کے مطابق وزیر مملکت کا قلمدان دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔
‏بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے وعدے کے مطابق وزیر مملکت کا قلمدان دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا، بی اے پی نے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچادیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو وزیرمملکت کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں مزید نمائندگی حق ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی بی اے پی نے ن لیگ سے یہی مطالبہ دہرایا تھا، وزیراعظم نے اُس وقت بھی مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ #Pakistan_News

Comments

Comments are locked

Comments have been disabled for this article.