اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اچکزئی صاحب کیا کہتے ہیں۔ وہ بہت واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ان تمام پارٹیوں کو شامل کر لیں جو آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی اور انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ سب کو منوا لیں، ہم عمران خان کو منوا لیں گے۔عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں، وہ (اچکزئی صاحب) بھی یہی چاہتے ہیں، اسی لیے وہ ایک پیج پر ہیں۔ عمران خان نے اسی لیے انہیں ساتھ دینے کا کہا تھا۔ اس لیے جب آپ بات کریں گے، تو مجھے بہت واضح طور پر معلوم ہے کہ اچکزئی صاحب کیا کہتے ہیں۔پچھلے منگل کی رات جب ہم اڈیالہ جیل کے باہر تھے، تو علامہ راجہ ناصر صاحب بھی ہمارے ساتھ تھے۔ ہم نے ان سے کئی بار درخواست کی کہ آپ یہاں سے چلے جائیں، مگر وہ وہاں سے نہیں اٹھے۔ آپ کو پتہ ہے کہ وہ وہاں تین چار دفعہ گرے، لیکن پھر بھی دیکھ لیں کہ وہ ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].