اسلام آباد(جیو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم کی سہولت فراہم نہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جہاں فیول ریلیف پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ریلیف پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ اسکیم کیلئے مانیٹرنگ اورکارگر ڈیش بورڈ بنانے پر وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ کی پذیرائی کی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ رجسٹریشن اورسبسڈی کےحصول کےطریقہ کارکو آسان بنانے سے رجسٹریشن میں اضافہ ہوا اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ریلیف سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].