صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ سے پیر کے روزان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور سے متعلق تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے وفود کے نمائندوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مشاورت کے ذریعے بہتر اور مثر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔وفود نے صوبائی وزیر کی جانب سے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور ان کے مقف کو سننے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.