رکن اسمبلی ملک نعیم خان بازئی کی سیکرٹری کالجز اور سیکرٹری سکولز سے ملاقاتیں، تعلیمی سہولیات کی بہتری پر تبادلہ خیال

رکن اسمبلی ملک نعیم خان بازئی کی سیکرٹری کالجز اور سیکرٹری سکولز سے ملاقاتیں، تعلیمی سہولیات کی بہتری پر تبادلہ خیال
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی، ملک نعیم خان بازئی نے سیکرٹری کالجز صالح محمد بلوچ اور سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں حلقہ پی بی 38 میں تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل اور سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سیکرٹری کالجز صالح محمد بلوچ سے ملاقات کے دوران حلقہ پی بی 38 کے تمام کالجوں کی مجموعی صورتحال، طلبہ کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، تدریسی عمل کے معیار اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا، سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر سے ملاقات میں حلقہ پی بی 38 کے سرکاری سکولوں کی موجودہ صورتحال، تعلیمی سہولیات، اساتذہ اور طلبہ کو درپیش مسائل، سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک نعیم خان بازئی نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے اور حلقے کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ملاقاتوں کے دوران موبین خان بازئی، منظور احمد بازئی اور کمانڈر احسان اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شرکا نے حلقے میں تعلیمی شعبے کی ترقی اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.