اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کے تحت مذاکرات کاپہلا کامیاب اجلاس کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، میر شعیب نوشیروانی

اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کے تحت مذاکرات کاپہلا کامیاب اجلاس کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، میر شعیب نوشیروانی
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقدہ پہلے اعلی سطحی کمیٹی اجلاس کا کامیاب اختتام پاکستان کے لیے ایک اہم اور قابلِ فخر پیش رفت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس تاریخی اور تعمیری امن اقدام نے پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کے باعث فریقین مذاکرات کی میز پر آئے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے پورے مذاکراتی عمل میں اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ تعمیری روابط، باہمی احترام اور مخلصانہ سفارتکاری ہی پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مکالمے، افہام و تفہیم اور بہتر مستقبل کے فروغ کے لیے ہر مثبت کوشش کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.