اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے، ایرانی صدر پاکستانی قیادت سے ملاقات میں ثالثی پر شکریہ ادا کریں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔
پاکستان اور ایرانی قیادت کی ملاقات میں سابق معاہدوں پر پیشرفت اور عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں استقبال کی تیاریاں جاری، شاہراہ دستور پر دونوں ممالک کے پرچم آویزاں کردیئے گئے، اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا، ریڈ زون میں قائم دفاتر میں کام کرنیوالوں کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].