دشت میں علی جمیل کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے: غزالہ گولہ

دشت میں علی جمیل کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے: غزالہ گولہ
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے دشت میں کراچی سے تعلق رکھنے والے علی جمیل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ انتہائی دلخراش ہے، جس پر پوری فضا سوگوار ہے۔اپنے ایک بیان میں غزالہ گولہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اس سفاکانہ کارروائی کے ذریعے ایک ہنستا بستا خاندان اجاڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف انسانیت بلکہ معاشرتی امن و استحکام کے خلاف بھی سنگین جرم ہیں۔ڈپٹی اسپیکر نے واقعے میں زخمی ہونے والی علی جمیل کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ علی جمیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔غزالہ گولہ نے کہا کہ وہ مرحوم علی جمیل کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.