عالمی یومِ پارلیمان جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

عالمی یومِ پارلیمان جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمان عوام کی آواز، جمہوری اقدار کی محافظ اور آئین کی بالادستی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن جمہوری اداروں کے استحکام، قانون کی حکمرانی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان حکومت مضبوط اور مثر پارلیمانی روایات کے فروغ، شفاف حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی مثر قانون سازی، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔سردار عبدالرحمن نے کہا کہ مضبوط جمہوری ادارے، آئینی بالادستی اور عوامی اعتماد ہی بلوچستان اور پاکستان کے روشن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی نمائندہ اداروں کو مزید مثر بنانے اور جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.