صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے سابق وفاقی وزیر جنرل (ر)قادر بلوچ کی ملاقات، عوامی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے سابق وفاقی وزیر جنرل (ر)قادر بلوچ کی ملاقات، عوامی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے ان کے دفتر میں سابق وفاقی وزیر جنرل (ر)قادر بلوچ، سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاورصالح محمدناصر، قبائلی عمائدین، سائلین اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے منگل کے روزملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں اور عمائدین نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح سے متعلق تجاویز و درخواستیں صوبائی وزیر کے سامنے پیش کیں۔ میر صادق عمرانی نے تمام سائلین کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے فوری اور مثر حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا بروقت ازالہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.