تہران(بی بی سی)ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً میزائل اور ڈرون پروگرام، ’قومی سلامتی کی سرخ لکیر‘ ہیں اور اس معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
بی بی سی فارسی کی خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ماجد ابن الرضا نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ حالیہ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے مختلف پہلوؤں اور نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
ان کے مطابق اس موقع پر زور دیا گیا کہ ایران کا دفاع، میزائل اور ڈرون طاقت قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہے اور یہ معاملہ کسی صورت مذاکرات کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی ان صلاحیتوں کو مقامی وسائل اور تکنیکی مہارت کے ذریعے مزید مضبوط بناتا رہے گا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].