بیجنگ(بی بی سی)چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ امید کرتا ہے کہ واشنگٹن اور تہران اپنے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کریں گے تاکہ مذاکرات کے اگلے مراحل کی طرف پیش رفت ممکن ہو سکے۔
وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کے روز کہا کہ اس وقت ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ عبوری معاہدے کو تحفظ دیا جائے اور اس پر مؤثر طریقے سے عمل کیا جائے، مذاکرات کی رفتار برقرار رکھی جائے، اور ایک ایسے طویل المدتی حل کی جانب پیش قدمی کی جائے جس پر نہ صرف امریکہ اور ایران متفق ہوں بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اور عالمی برادری بھی اسے قبول کریں۔
ایک حالیہ رپورٹ، جو مشاورتی ادارے ایشیا گروپ کی جانب سے جاری کی گئی، کے مطابق آبنائے ہرمز کے بحران سے ایشیا میں سب سے زیادہ فائدہ چین کو ہوا ہے، اور امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی اور جغرافیائی سیاسی رجحانات سے بھی چین کو مزید فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].