اسرائیل پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرے گا: وزیر توانائی و انفراسٹرکچر ایلی کوہن

اسرائیل پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرے گا: وزیر توانائی و انفراسٹرکچر ایلی کوہن
اسرائیل(بی بی سی)اسرائیل کے وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر ایلی کوہن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا کنٹرول مسلسل بڑھتا رہے گا یہاں تک کہ یہ 100 فیصد تک پہنچ جائے۔ گالی اسرائیل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ’ایک ملی میٹر بھی سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتا‘۔ ان کے مطابق دو ماہ قبل اسرائیل کا کنٹرول تقریباً 53 فیصد تھا۔ ایک ماہ قبل یہ بڑھ کر 60 فیصد ہو گیا۔ جبکہ اب یہ تقریباً 70 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پالیسی کے تحت اس کنٹرول میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.