کوئٹہ: نچاری روڈ پر ٹرانسفارمر اس ڈیڑھ ماہ دوسری مرتبہ جل گیا، علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ: نچاری روڈ پر ٹرانسفارمر اس ڈیڑھ ماہ دوسری مرتبہ جل گیا، علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
کوئٹہ: نچاری روڈ، نزد مسجد حاجی یار محمد کے سامنے نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ جل جانے کے باعث پورا علاقہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش نے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق وہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل کیسکو کے متعلقہ دفتر، ایس ڈی او اور دیگر ذمہ دار عملے سے رابطے میں ہیں، تاہم نہ تو عملہ موقع پر پہنچا ہے، نہ خراب ٹرانسفارمر اتارا گیا ہے اور نہ ہی متبادل ٹرانسفارمر کی فراہمی یا تنصیب کے لیے کوئی عملی اقدام کیا گیا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث بیمار افراد، بزرگ شہری، خواتین اور معصوم بچے شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہونے سے علاقے میں قلتِ آب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے کیسکو کے چیف ایگزیکٹو، متعلقہ ایس ڈی او اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خراب ٹرانسفارمر کو فوری تبدیل کریں یا اس کی مرمت کر کے بجلی کی فراہمی بلا تاخیر بحال کریں۔ *علاقہ مکینوں نے ممبر صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مفاد کے اس اہم مسئلے میں فوری مداخلت کریں، کیسکو حکام سے رابطہ کر کے جلد از جلد بجلی کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔*

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.