ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کچن، اسپورٹس سیکشن، مختلف تربیتی ہالز، بیوٹیشن اور ٹیلرنگ سینٹر سمیت ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بوائز اسکاؤٹس کے نمائندے نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ادارے کی بہتری اور سہولیات میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے بوائز اسکاؤٹس کی نوجوانوں کی کردار سازی، نظم و ضبط اور سماجی خدمت کے فروغ میں خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ادارے کو درپیش ضروریات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بوائز اسکاؤٹس کی استعداد کار میں اضافے اور سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو بہتر تربیتی ماحول میسر آ سکے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.