دانہ سر میں خوفناک بس حادثہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوچ کھائی میں گر گئی، 30 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

دانہ سر میں خوفناک بس حادثہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوچ کھائی میں گر گئی، 30 مسافر جاں بحق، 10 زخمی
کوئٹہ (دی باغوان ) خیبر پختونخوا کے علاقے دانہ سر میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ شیرانی، ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باوجود ریسکیو اہلکار زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالنے میں مصروف رہے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاشوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ ایم ای آر سی (MERC) کے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق اب تک 10 زخمی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 30 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد جانی نقصان کے حتمی اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.