شہادت مومن کا مقصود و مطلوب ہے، شہداء کی قربانیاں پاکستان کی آزادی اور بقا کی ضامن ہیں، رانا ثناء اللہ خاں

شہادت مومن کا مقصود و مطلوب ہے، شہداء کی قربانیاں پاکستان کی آزادی اور بقا کی ضامن ہیں، رانا ثناء اللہ خاں
فیصل آباد (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ شہادت مومن کا مقصود و مطلوب ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جو اہل ایمان کے نصیب میں آتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ”شہادت مقصود و مطلوب مومن ہے۔ یہ اْس کا نصیب ہے جو قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن۔ یہ راز ہم دنیاداروں، تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے“۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو صبر جمیل اور یقین محکم کی دولت سے مالا مال فرمائے۔انہوں نے کہا کہ یہی یقین محکم، ایثار اور قربانی کا جذبہ پاکستان کی آزادی، سلامتی اور بقا کا ضامن ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.