ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ ،ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پارٹی کومتحرک بنانے پر غور

ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ ،ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پارٹی کومتحرک بنانے پر غور
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت، کوئٹہ میں موجود پارٹی کے مرکزی کابینہ اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا اجلاس کوئٹہ میں اختر حسین لانگو کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی معاملات، بلوچستان کے مختلف سیاسی امور، اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کو مزید متحرک بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق احمد نواز بلوچ، سی ای سی ممبران جہانزیب جمالدینی، غلام نبی مری، ثنا بلوچ، حاجی باسط لہڑی، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین واحد بلوچ، چیئرمین جاوید بلوچ، میر مقبول لہڑی، شمائلہ اسماعیل، پروین لانگو، سیکرٹری جنرل بی ایس او سمند بلوچ، آرگنائزر ڈسٹرکٹ کوئٹہ وحید لہڑی، ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ، اور دیگر موجود۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.