اپنے پیاروں کی واپسی کے انتظار میں رہنے والے خاندانوں کے لیے غیر یقینی کی کیفیت کا ہر دن انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے: سردار اختر جان مینگل

اپنے پیاروں کی واپسی کے انتظار میں رہنے والے خاندانوں کے لیے غیر یقینی کی کیفیت کا ہر دن انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے: سردار اختر جان مینگل
کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اپنے لاپتا عزیزوں، خصوصاً بچوں، کی تلاش میں سرگرداں خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر رپورٹ ہونے والے جبری گمشدگی کے واقعے کی بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ان کے بقول ہر شہری کی جان، عزت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ اپنے پیاروں کی واپسی کے انتظار میں رہنے والے خاندانوں کے لیے غیر یقینی کی کیفیت کا ہر دن انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقیقت، جوابدہی اور اپنے لاپتا عزیزوں کی محفوظ واپسی کے مطالبے میں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.