اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ ،پارٹی قیادت سے ملاقات

اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ ،پارٹی قیادت سے ملاقات
کوئٹہ(دی باغوان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال کو 17 اگست کو شہدائے اگست کی برسی حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پارٹی کی قیادت کے حوالے کیا۔ ملاقات میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان اور دیگر رہنماں موجود تھے۔ اے این پی کے وفد میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عبید اللہ عابد، مرکزی ڈپٹی ایڈشنل سیکرٹری جاوید خان، سردار فرید خان دومڑ اور محمد انور مندوخیل، صدر ضلع کوئٹہ ثناء اللہ کاکڑ، ڈاکٹر اقبال ترین، شامل تھے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.