یومِ شہدائے پولیس: پولیس کے شہدا قوم کے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جمال شاہ کاکڑ

یومِ شہدائے پولیس: پولیس کے شہدا قوم کے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے پولیس شہدا نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کو امن کا تحفہ دیا۔ ان کی عظیم قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے آج کو قوم کے محفوظ کل کے لیے قربان کیا۔ بلوچستان پولیس نے نہایت مشکل حالات میں دہشت گردی کے خلاف بے مثال جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پولیس اہلکار دن رات عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ان کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی قربانیاں بھی کسی طور کم نہیں اور پوری قوم ان کے صبر، حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے اور جدید وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید مثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔آخر میں جمال شاہ کاکڑ نے تمام پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور ملک میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.