کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی مسلسل نگرانی و خصوصی احکامات کے تحت ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مجالس و جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران، اہلکاروں اور خصوصی ٹیموں نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے تمام جلوسوں، مجالس اور روٹس کی مسلسل نگرانی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں جلوسوں کی نگرانی کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) مصور احمد اچکزئی نے سیف سٹی کنٹرول روم سے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے اپنی انتظامی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں مجالس، جلوسوں، داخلی و خارجی راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام، علمائے کرام، منتظمینِ مجالس، رضاکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور مؤثر انتظامات کے باعث چہلم کے تمام پروگرام خیریت اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].