بلوچستان کے 6 اضلاع میں 11 جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 09 اگست کو ہونگے

بلوچستان کے 6 اضلاع میں 11 جنرل  نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 09 اگست کو ہونگے
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان کے 6 اضلاع میں مختلف میونسپل کمیٹیز ، میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسلز کی 11 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 09 اگست 2026 کو منعقد ہورہے ہیں، جن کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ان انتخابات میں کل 39 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ضمنی انتخابات ضلع ژوب، لورالائی، سبی، قلات، خضدار اور حب کی مختلف میونسپل کمیٹیز ، میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسلز میں منعقد ہوں گے۔ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 ہزار 357ہے، جن میں 6 ہزار 485 مرد اور 5 ہزار 872 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 5 مرد، 5 خواتین جبکہ 7 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت 05 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 10 کو حساس جبکہ 02 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے صاف، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ حلقوں میں 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، 6 ریٹرننگ افسران، 6 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور 6 مانیٹرنگ افسران تعینات کئے ہیں، جو انتخابی ضابطہ اخلاق پر مؤثر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے تاکہ ووٹرز کو پرامن، محفوظ اور سازگار ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.