کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سانحہ 8 اگست کوئٹہ کے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 اگست 2016 کا المناک سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک ایسا دردناک باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ تلافی نقصان تھا، اس سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔ شہدا کی قربانیاں اور ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ شہدا نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سانحہ 8 اگست کے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لیے دعا اور ان کی یاد کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالی سانحہ 8 اگست کے تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].