پاک ترک سعودی عرب معاہدہ باہمی استحکام کو مزید تقویت دے گا،بخت محمد کاکڑ

پاک ترک سعودی عرب معاہدہ باہمی استحکام کو مزید تقویت دے گا،بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ( اے پی پی )صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان ،سعودی عرب اور ترکی کے درمیان معاہدہ خالصتا دفاعی اور اصولی انتظام، اجتماعی دفاع کے مضبوط اصول اور دفاعی تعاون کی توسیع پر استوار ہے پاکستان کی پیشہ ورانہ مسلح افواج، اسٹریٹجک صلاحیت اور علاقائی و عالمی سفارت کاری میں فعال و موثر کردار جسے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے مزید اجاگر کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ پاکستان، مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہِ ترکی کی قیادت کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ خالصتا دفاعی اور اصولی انتظام، اجتماعی دفاع کے مضبوط اصول اور دفاعی تعاون کی توسیع پر استوار ہے، جو خطے کو درپیش پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کے مقابلے میں ایک دوراندیش فیصلہ ہے۔ پاکستان کی پیشہ ورانہ مسلح افواج، اسٹریٹجک صلاحیت اور علاقائی و عالمی سفارت کاری میں فعال و موثر کردار جسے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے مزید اجاگر کیا اسے اس اہم فریم ورک میں ایک مرکزی اور ناگزیر شراکت دار بناتا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ معاہدہ باہمی استحکام کو تقویت دے گا، مکالمے اور تعاون کو فروغ دے گا اور وسیع تر خطے و عالمی سطح پر پائیدار امن و سلامتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.