بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ضلع وڈھ کے حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ضلع وڈھ کے حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
کوئٹہ(دی باغوان)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ضلع وڈھ کے حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، ایاز ظہور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے پیٹیشن کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوے، فریقین کو نوٹس جاری کردیے، حکومت کو اگلی پیشی پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر نئے اضلاع بنائے ہیں خاص طور پر اگر ہم ضلع وڈھ کی بات کریں، بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے، حکومت نے ایسے نوٹیفکیشنز کے ذریعے ضلع وڈھ کے لاکھوں لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ضلع کے بہت سے اہم حصے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ اس کے ہیڈ کوارٹر کو نال میں منتقل کیا جا رہا ہے جس سے واضح طور پر حکومت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہیں۔ ہم نے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے اور ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.