کوئٹہ (پ ر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے جمعرات کے روزقلات کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنان نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جشنِ آزادی کی تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور پارٹی کارکنان نے میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔کارکنان نے بتایا کہ قلات شہر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور 14 اگست کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ جشنِ آزادی پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی اہم قومی دن ہے، جسے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عوام اور سیاسی کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔میر ضیا اللہ لانگو نے عوام اور پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور قومی یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے یومِ آزادی ہمیں ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نئے عزم کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].