واشنگٹن(بی بی سی)امریکہ کے وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ کہ واشنگٹن تہران کے خلاف ایسے اقدامات کرنے جا رہا ہے ’جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے۔‘
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، نیوز میکس کے پروگرام ’روب شمٹ ٹونائٹ‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے بیسنٹ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے تک مزید اعلانات کا انتظار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسے اقدامات نافذ کرنے جا رہے ہیں جو کسی ملک کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ معاشی دباؤ اور کسی ملک کو تنہا کرنے کا ایسا مجموعہ ہو گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی بھی برقرار رہے گی، جس کے نتیجے میں ایران کی بندرگاہوں کی جانب کسی چیز کا آنا یا وہاں سے جانا ممکن نہیں رہے گا۔‘
یاد رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا تھا کہ امریکی فوج کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].