بدخشان(بی بی سی)افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ایک عہدیدار نے بی بی سی پشتو کو بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن منصور ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
اہلکار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے حبیب الرحمٰن کی گاڑی میں ایک مقناطیسی بم نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں میئر ہلاک جبکہ ان کے ایک ساتھی زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں طالبان مخالف ’نیشنل ریزسٹنس فرنٹ‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس محاذ کی قیادت احمد مسعود کر رہے ہیں جو کہ نارتھرن الائنس کے احمد شاہ مسعود کے بیٹے ہیں۔
ایکس پر جاری ایک بیان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے دعویٰ کیا کہ اس نے صوبائی گورنر ہاؤس کی عمارت سے ’100 میٹر کے فاصلے کے اندر‘ فیض آباد کے میئر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].