آبنائے ہرمز کی بندش سے ہمیں 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: جرمن شپنگ کمپنی

آبنائے ہرمز کی بندش سے ہمیں 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: جرمن شپنگ کمپنی
جرمنی(بی بی سی)دنیا کی بڑی کنٹینر شپنگ کمپنیوں میں شامل جرمن کمپنی ہاپاگ لوئیڈ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اب تک کمپنی کو 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس جرمن شپنگ کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے خالص منافع میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی نے گذشتہ سال تقریباً 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا خالص منافع ریکارڈ کیا تھا، تاہم اس سال آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث یہ رقم کم ہو کر آٹھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا سے برآمدات امریکہ میں طلب میں اضافے نے مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے ہونے والے نقصانات کا جزوی طور پر ازالہ کیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.