کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حملے میں میر ضیاء لانگو محفوظ رہے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار زخمی ہوئے۔
حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ دہشت گردی اور بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے، عزم اور قومی جذبے کو کمزور نہیں کر سکتے۔ امن دشمن عناصر جتنے بھی بزدلانہ ہتھکنڈے اختیار کرلیں، حکومت، پولیس اور سیکیورٹی ادارے ملک و صوبے کے امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ایسے عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
حاجی علی مدد جتک نے میر ضیاء لانگو کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں اور امن کے لیے قربانیاں دینے والے اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].